Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیرت نبوی: تاریخی مقامات کی اہمیت اجاگر کرنے کے لیے فورم

اس فورم میں کئی محقق اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں ( فوٹو: ایس پی اے)
’کنگ عبدالعزیز فاؤنڈیشن فار ریسرچ اینڈ آرکائیو‘ جسے ’دارۃ الملک‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اُن تاریخی سائٹس پر ایک فورم منعقد کر رہی ہے جن کا تعلق پیغمبرِ اسلام کی سوانح سے ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس فورم کا انعقاد، وزارتِ حج و عمرہ اور ’پلگِرم ایکسپیریئنس پروگرام‘ کے تعاون سے کیا جائے گا، جسے عمرے اور حج کے دوران زائرین کے تجربات کا پروگرام بھی کہا جاتا ہے۔ 
یہ ایونٹ عمرہ اور زیارۃ فورم کا حصہ ہے جو 30 مارچ سے اپریل کی پہلی تاریخ تک ’کنگ سلمان کنوینشن سینٹر‘ میں جاری ہے۔ اس ایونٹ میں کئی محقق اور ماہرین شرکت کر رہے ہیں جو پیغبمرِ اسلام کی حیاتِ مبارکہ پر کام کر چکے ہیں اور اسلامی تاریخی کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
اس فورم کا انعقاد مملکتِ سعودی عرب کی ان کوششوں کا تسلسل ہے، جو سیرتِ نبوی کی خدمت کا حصہ ہیں اور جن کا مقصد ان تاریخی سائٹس کو بہتر سائنسی انداز میں دستاویزی شکل دینی ہے جن کا تعلق کسی نے کسی طرح پیغمبرِ اسلام سے رہا ہے۔ اس کوشش کا ایک مقصد اُن سائٹس کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کو بھی اجاگر کرنا ہے۔

فورم میں کئی ایسے اہم پہلوؤں پر اسلام کے پیغبمر کی حیات کے اُن سنگ ہائے میل کی دستاویزی صورت پر بالخصوص غور کیا جائے گا جو مختلف واقعات کو ارضی اور جغرافیائی پس منظر میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ سے منسلک کر دیتے ہیں۔ اس سے سپیشلائزڈ سائنسی تحقیق میں بھی مدد ملے گی۔
فورم کے دوران سائنسی سیشن بھی ہوں گے جن میں ماہرین تاریخی واقعات کی حقانیت کے ثبوت کے لیے اختیار کردہ طریقوں اور میکینزم پر غور کریں گے۔

ماہرین کے سامنے یہ اہم پہلو بھی ہوگا کہ غیر مصدقہ واقعات اور اور متسند حقائق کے درمیان تفریق کے لیے جو انداز اختیار کیا جائے گا اسی کی سائنسی اور تاریخی اہیمیت کیسی ہوگی۔
اس کے علاوہ فورم میں مملکت کی اُن کوششوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا جن کے تحت پیغبمرِ اسلام کی سیرت سے کسی بھی حیثیت میں تعلق رکھنے والی تاریخی سائٹس کی بحالی اور انھیں جدید انداز اور ٹیکنالوجیوں کے استعمال سے جدت پسند طریقۂ کار اختیار کرتے ہوئے، دیکھنے والوں کے لیے ایک مفید اور بہتر تجربے کی صورت میں پیش کیا جا سکے۔

 

شیئر: