سعودی اور برطانوی وزرائے دفاع کی ملاقات، سٹریٹجک دفاعی شراکت دای کا جائزہ
مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی گئی ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے پیر کو ریاض میں برطانوی ہم منصب جان ہیلی نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور برطانیہ کے درمیان سٹریٹجک دفاعی شراکت دای کا جائزہ لیا اور مزید ترقی کے مواقع تلاش کیے۔
انہوں نے علاقائی صورتحال، خطے اور بین الاقوامی سلامتی اور اس استحکام پر اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے مملکت کے خلاف مسلسل ایرانی حملوں کی مذمت کی۔
چیف آف دی جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی، نائب وزیر دفاع برائے ایگزیکیٹو امور ڈاکٹر خالد بن حسین البیاری، وزیر دفاع کے مشیر برائے انٹیلی جنس امور عبدالعزیز بن حمد سعودی برطانوی دفاعی پروگرام اور سلام پروجیکٹ کے سربراہ میجر جنرل عبدالعزیز بن عبدالرحمن القدیری بھی موجود تھے۔
مملکت میں برطانوی سفیر سٹیفن چارلس اور دیگر برطانوی حکام نے بھی شرکت کی۔
