Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی کویت پر ایران کے حملوں کی شدید مذمت

فوجی کیمپ پر ایرانی حملے میں دس کویتی فوجی زخمی ہوئے ہیں ( فوٹو: کونا)
سعودی عرب نے کویت  کے ایک فوجی کیمپ، بجلی اور پانی صاف کرنے والے پلانٹس کو نشانہ بنانے والے صریح ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔
کویتی فوج نے اتوار کو بتایا تھا کہ ایک فوجی کیمپ پر ایرانی میزائل کے حملے میں دس کویتی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ حملے میں کیمپ کو نقصان پہنچا۔
کویت کی وزارت پانی و بجلی نے بتایا’ ایک پاور اینڈ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ پر ایرانی حملے میں انڈین شہری ہلاک ہوگیا جبکہ سروس بلڈنگ کو نقصان پہنچا۔
وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ’ ایران کی یہ بزدلانہ کوششیں اور خطے کے ملکوں کے ساتھ اس کے برتاو سے دشمنی کی روش جاری رہنے کا پتہ چلتا ہے، جسے کسی صورت جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یہ رویہ، بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی و اضح  خلاف ورزی ہے اور خطے کو مزید کشیدگی کی طرف دھکیل رہا ہے۔
بیان میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کا اظہار کیا گیا اور دعا کی کہ اللہ، کویت، اس کی قیادت اور عوام کو ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رکھے۔

 

شیئر: