لاہورقلندرز نے سکیورٹی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔
لاہور قلندرز کے اعلامیے کے مطابق فرنچائز نے سکیورٹی کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا اور ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کو آگاہ کردیا ہے۔
بیان کے مطابق فرنچائز نے معاملے کی اندرونی طور پر مکمل تحقیقات کی، ہوٹل میں واقعہ پیش آیا تھا اسے بڑھا چڑھا کر اور حقائق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔
لاہور قلندرز کے مطابق معاملہ کسی دانستہ خلاف ورزی کے بجائے ایک غلط فہمی کا نتیجہ تھا، یہ کارروائی احتساب اور ڈسپلن کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے، لاہور قلندرز سکیورٹی پروٹوکولز کا احترام کرتی ہے۔
گذشتہ دنوں سکندر رضا کے مہمانوں کو شاہین آفریدی نے سکیورٹی کے منع کرنے کے باوجود پلیئرز روم میں لے گئے تھے۔