Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی شہریوں کے یو اے ای میں داخلے اور ٹرانزٹ پر پابندی، ایمریٹس ایئرلائن

یہ پابندیاں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔(فوٹو: روئٹرز)
دبئی کی فضائی کمپنی ایمریٹس ایئرلائن کی ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز کہا گیا کہ ایرانی شہریوں کو متحدہ عرب امارات میں داخلے یا ٹرانزٹ کی اجازت نہیں ہے۔
خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایک اور ایئرلائن فلائی دبئی کی ویب سائٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ ایرانی شہری جو یو اے ای کا ’گولڈن ویزا‘ رکھتے ہیں، انہیں اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے اور وہ ملک میں داخل ہو سکتے ہیں اور ٹرانزٹ بھی کر سکتے ہیں۔
یہ پابندیاں ایران اور خلیجی ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں سامنے آئی ہیں۔

شیئر: