Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی دمشق میں امارات کے سفارتخانے پر حملوں کی مذمت

حملوں اور تشدد کی کسی بھی کارروائی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت خارجہ نے شام کے دارالحکومت دمشق میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پر حملے، فسادات اور توڑ پھوڑ کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ 
ایس پی اے کے مطابق وزارت خارجہ نے اتوار کو بیان میں سفارت کاروں کو نشانہ بنانے والے حملوں اور تشدد کی کسی بھی کارروائی کو مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔
بیان میں متعلقہ بین الاقوامی قوانین اور اقدار کے مطابق سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے ہیڈ کوارٹرز کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ 
وزارت نے متحدہ عرب امارات کی قومی علامات کے خلاف ’ناقابل قبول جرم‘ کو بھی مسترد کیا۔  
یاد رہے سنیچر کو متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ’ دمشق میں سفارتی مشن اور مشن کے سربراہ کی رہائش کے باہر پرتشدد حملے ہوئے ہیں۔‘
امارات نے شام پر زور دیا تھا کہ ’وہ سفارت خانے اور اس کے عملے کے تحفظ کی ذمہ داری پوری کرے، واقعے کی مکمل تحقیقات کرے۔‘
’اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں جبکہ ذمہ داروں کو قانون کے مطابق جوابدہ ٹھہرایا جائے۔‘

 

 

 

 

شیئر: