Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر سعودی عرب کے دورے پر جدہ پہنچ گئے

جدہ ایئر پورٹ پر مکہ کے نائب گورنرنے ان کا خیر مقدم کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمر بدھ کو سعودی عرب کے سرکاری دورے پر جدہ پہنچے ہیں۔
سر کاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کیئر سٹارمر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ’یہ یقینی بنانے کے لیے ’اب بھی بہت سا کام‘ کرنا باقی ہے کہ معاہدہ مستقل بن جائے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، جس کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے۔‘

شیئر: