Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علاقائی امن کے لیے پاکستان کی کوششیں، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے اس عمل میں شامل تمام فریقوں کے خلوص اور عزم کی تعریف کی (فوٹو: پی ایم او)
پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جمعرات کو جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس ملاقات میں خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ ثالثی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اب تک ہونے والی کشیدگی میں کمی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں کی جانب سے جنگ بندی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بیان کے مطابق ’قیادت نے تمام اطراف سے دکھائے گئے تحمل کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایک پرامن اور مذاکراتی حل تک پہنچنے کے لیے فریقین کو ہر ممکن سہولت اور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔‘
وزیراعظم شہباز شریف نے امن کے اس عمل میں شامل تمام فریقوں کے خلوص اور عزم کی تعریف کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان آنے والے وفود کو خوش آمدید کہتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یقین دہانی کرائی کہ انہیں ریاست کی جانب سے بھرپور تعاون فراہم کیا جائے گا اور ان بہترین مہمان نوازی کی جائے گی۔

شیئر: