شمالی سرحدی علاقے میں بارشوں کے بعد صحرا نے سبز چادر اوڑھ لی
بارش کے بعد علاقے میں ہرسمت نکھرا ہوا فطری حسن دکھائی دیتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مملکت کے شمالی سرحدی علاقے کے صحرائی مقامات میں حالیہ بارشوں کے بعد جہاں موسم خوشگوار ہو گیا وہاں تاحد نگاہ سبزے سے ڈھک گئے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی(ایس پی اے) کے مطابق موسم بہار کی بارشوں کے نتیجے میں سیزنل جنگلی پودوں کی افزائش ہوئی جس سے قدرتی مناظر صحرائی ماحول کی تازگی اور موسم بہار کے ساتھ اس کی نئی زندگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ایس پی اے کے کیمرے نے وادیوں ، نشیبی علاقوں اور وسیع و عریض میدانوں میں مختلف جنگلی پودوں کی افزائش کو عکس بند کیا جن میں خاص طورپر جنگلی بادام ، السلیح اور الحنوہ کے پودے شامل ہیں۔
علاقے میں دیگر موسمی بنابات بھی باکثرت موجود ہیں جنہوں نے ایک متنوع سبزہ زار تشکیل دیا ہے جو اس علاقے کے قدرتی حسن اور ماحولیاتی تنوع کو نمایاں کرتا ہے۔
علاقے میں سبزے کی کثرت ماحولیاتی توازان کو بہتر بنانے، قدرتی چراگاہوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ فطرت سے محبت کرنے والوں اور صحرائی سیاحت کے شوقین افراد کو بھی اپنی جانب متوجہ کررہے ہیں۔
بارشوں کے ساتھ علاقے میں بناتاتی تنوع نئی زندگی کی صورت میں سامنے آتا ہے جس سے علاقے میں ہرسمت نکھرا ہوا فطری حسن دکھائی دیتا ہے۔