Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان امدادی مرکز کی فلاحی سرگرمیاں جاری

یمن میں گزشتہ ماہ 135 مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
شاہ سلمان فلاحی مرکز کی جانب سے مختلف ممالک میں ضرورت مندوں کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ مرکزی کچن کے ذریعے غزہ کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں تازہ پکوان کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے ) کے مطابق شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے مرکزی کچن میں تیار کی جانے والی تازہ خوراک کے 25880 پیکٹس تقسیم کیے گئے جن سے 25800 افراد مستفیض ہوئے۔
شاہ سلمان مرکزکی دیگر ٹیموں نے فلسطینی عوام کی امدادی مہم کے تحت 717 فوڈ باسکٹس تقسیم کی جن سے 4302 افراد مستفیض ہوئے۔

غزہ  میں مرکز کی جانب سے717 فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں(فوٹو، ایس پی اے)

دریں اثنا مرکز کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن کی کمشنری المھرہ میں قائم طبی کیمپ میں گردوں کے امراض میں مبتلا افراد کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔
مرکز کے طبی کیمپ میں گزشتہ ماہ کے دوران 135 مریضوں کو ڈائیلاسز کی سہولت فراہم کی گئی۔ ان میں سے 56 مریضوں کو ایک ماہ کے دوران 390 سیشنز دیئے گئے جبکہ 79 مریضوں کا مکمل میڈیکل چیک اپ کیا گیا۔
یمن کی کمشنری المھرہ میں موجود میڈیکل کیمپ میں گردوں کے امراض کا علاج کرانے کےلیے آنے والے مریضوں میں 65 فیصد مرد جبکہ 35 فیصد خواتین شامل تھیں۔

شیئر: