Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد اور فرانسیسی صدر کا رابطہ، امریکہ، ایران جنگ بندی اور خطے کی صورتحال کا جائزہ

میری ٹائم نیویگیشن کو درپیش خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے، اے ایف پی)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور فرانس کے صدر ایمانویل میخکواں نے سنیچر کو ٹیلی فونک رابطے میں امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے تناظر میں خطے کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں میری ٹائم نیویگیشن کو درپیش خطرات، عالمی معیشت پر اس کے اثرات اور باہمی دلچسپی کے متعدد اور پر تبادلہ خیال کیا۔
آفیشل ایکس اکاونٹ پر فرانسیسی صدر نے لکھا ’سعودی ولی عہد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے کے دوران جنگ بندی کے لیےسپورٹ کا اعادہ کیا، جس کا مکمل احترام کیا جائے اور اسے لبنان تک فوری طور پر بڑھا دینا چاہیے۔‘
’ ہم نے آبنائے ہرمز میں آزاد اور محفوظ نیویگیشن کی جلد از جلد بحالی کی ضرورت پر بھی بات کی۔‘
جبکہ اسلام آباد میں مذاکرات جاری ہیں، ہم نے کشیدگی میں کمی، فریڈم آف نیویگیشن اور خطے میں دیرپا امن و سلامتی کو یقینی بنانے والے معاہدے تک پہنچنےکے لیے تعاون کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس سے قبل سعودی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ’ پاکستان کاایک فوجی دستہ ظہران میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس پہنچ گیا ہے۔‘
بیان کے مطابق یہ آمد دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پانے والے مشترکہ سٹریٹجک دفاعی معاہدے کا حصہ ہے۔

 

شیئر: