Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے جدہ میں برطانوی وزیر اعظم کی ملاقات

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو جدہ میں برطانوی وزیر اعظم کیئر سٹارمرنے ملاقات کی ہے۔
 ایس پی اے کے مطابق قبل ازیں برطانوی وزیراعظم سعودی عرب پہنچے تو جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے ان کا خیر مقدم کیا۔
اس موقع پر برطانیہ میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان بن عبدالعزیز اور دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق کیئر سٹارمر نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ ’یہ یقینی بنانے کے لیے ’اب بھی بہت سا کام‘ کرنا باقی ہے کہ معاہدہ مستقل بن جائے۔‘
انہوں نے مزید کہا’ آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی بہت سا کام کرنا باقی ہے، جس کا اثر پوری دنیا پر پڑتا ہے۔‘

شیئر: