انڈیا کی لیجنڈری گلوکارہ آشا بھوسلے 92 برس کی عمر میں چل بسیں، وہ گزشتہ چند ماہ سے علیل تھیں۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق آشا بھوسلے کو ہفتے کے روز دل اور سانس کے مسائل کے باعث بریچ کینڈی ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
-
ٹیکنالوجی اصل ٹیلنٹ کی جگہ نہیں لے سکتی،آشا بھوسلےNode ID: 105486
-
آشا بھوسلے پرینکا چوپڑا کی معترفNode ID: 116436
-
آشا بھوسلے کیلئے ایک اور اعزازNode ID: 196371
انڈین وزیرِ اعظم نریندر مودی نے بھی آشا بھوسلے کے حوالے سے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا ’انڈیا کی عظیم اور ہمہ جہت آوازوں میں سے ایک آشا بھوسلے جی کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ ہے۔
وزیراعظم نے لکھا 'ان کا غیر معمولی موسیقی کا سفر، جو کئی دہائیوں پر محیط تھا، ہماری ثقافتی وراثت کو مالا مال کرتا رہا اور دنیا بھر میں بے شمار دلوں کو چھوتا رہا۔ چاہے وہ ان کی روح کو چھو لینے والی دھنیں ہوں یا دلکش اور رنگین گیت، ان کی آواز میں ایک لازوال چمک تھی۔ میں ان کے ساتھ ہونے والی اپنی ملاقاتوں کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔'
'ان کے اہلِ خانہ، مداحوں اور موسیقی سے محبت کرنے والوں سے دلی تعزیت۔ وہ آنے والی نسلوں کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہیں گی اور ان کے گیت لوگوں کی زندگیوں میں ہمیشہ گونجتے رہیں گے۔'
Deeply saddened by the passing of Asha Bhosle Ji, one of the most iconic and versatile voices India has ever known. Her extraordinary musical journey, spanning decades, enriched our cultural heritage and touched countless hearts across the world. Be it her soulful melodies or… pic.twitter.com/SbFrzf1Meu
— Narendra Modi (@narendramodi) April 12, 2026
بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا 'آشا بھوسلے جی کے انتقال پر میرے دکھ کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ اُن کی سریلی آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے امر رہے گی۔'
No words can convey the loss I feel at Asha Bhosle ji’s demise. Unki surily awaaz hamesha hamesha ke liye amar rahegi. Om Shanti pic.twitter.com/GNEl7QFt8M
— Akshay Kumar (@akshaykumar) April 12, 2026
بالی وڈ کی معروف اداکارہ ہیما مالینی نے لکھا 'آشا تائی اب ہمارے درمیان نہیں رہیں! یقین ہی نہیں آ رہا کہ زندگی سے بھرپور وہ شخصیت، جس نے اپنے گانوں میں ایسی شوخی اور جان ڈال دی، ہمیں یوں سوگوار چھوڑ گئی ہیں۔ یہ میرے لیے خاص طور پر زیادہ تکلیف دہ ہے کیونکہ آشا جی کے ساتھ میرا ایک جذباتی تعلق رہا ہے، انہوں نے اپنی منفرد آواز اور انداز سے میرے کئی گانوں کو بے حد مقبول بنایا۔'
'میرا لتا منگیشکر جی اور آشا بھوسلے جی دونوں کے ساتھ ایک نہایت خاص رشتہ تھا، جنہوں نے فلمی صنعت میں میرے عروج میں غیر معمولی کردار ادا کیا۔ یہ صرف مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ پورے انڈیا کے لیے ایک بہت بڑا نقصان ہے، جس کی تلافی کبھی ممکن نہیں ہوگی۔'
Asha Tai no more! I just can’t believe how some one so full of life, she who lent so much vivacity and character to her songs has left us grieving It is especially hard for me as I have an emotional connect with Asha ji - she has made many of my songs so popular with her unique… pic.twitter.com/Q73VorrtVd
— Hema Malini (@dreamgirlhema) April 12, 2026
چند روز قبل اداکارہ تبو نے ایک یادگار لمحہ شیئر کیا جب آشا بھوسلے نے انہیں گٹار تحفے میں دیا۔ انہوں نے انسٹاگرام پر تصاویر کے ساتھ لکھا ’اپنی زندگی کے سب سے یادگار دنوں کے بارے میں بتائیں۔۔۔ وہ لمحے جو آپ کبھی نہیں بھول سکتے۔۔۔ وہ چیزیں جو آپ کے لیے سب سے قیمتی ہیں۔ نومبر میں میری سالگرہ تھی اور میرے دروازے پر یہ خوبصورت گٹار موجود تھا، شا جی کا تحفہ۔‘
انہوں نے مزید لکھا ’میرے جذبات کو الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں۔ میں آپ سے بے حد محبت اور احترام کرتی ہوں آشا جی۔ آپ کے گانوں کے ذریعے ہم نے محبت، تڑپ، درد اور جذبہ محسوس کیا۔ میں اسے زندگی بھر سنبھال کر رکھوں گی اور امید ہے کہ جلد ہی آپ کے سامنے آپ کے گانے اسی گٹار پر بجا سکوں گی۔‘











