Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نجران: ’بیئر عسکر‘ میں بارشوں سے بننے والی جھیلیں، ایک قدرتی نخلستان

سیاح خوشگوار موسم اور پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔( فوٹو: ایس پی اے)
نجران ریجن میں موجود ’بئرعسکر‘ مرکز کے قدرتی پارکوں کی دلکشی حالیہ بارشوں کے بعد بڑھ گئی، جو سیاحوں کو متوجہ کر رہی  ہے۔
بارشوں سے وسیع رقبے پر جھیلیں وجود میں آگئی ہیں۔ چٹانوں اور پہاڑوں کے دامن میں بن جانے والی یہ جھیلیں ایک منفرد منظر پیش کر رہی ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق جھیلوں کے شفاف نیلے پانی اور اردگرد کے سخت زمینی خد و خال کے امتزاج نے اس مقام کو غیر معمولی دلکشی عطا کر دی ہے، سیاح بڑی تعداد میں یہاں کا رخ کرنے لگے۔
ان جھیلوں کے کنارے نوجوانوں اور فیملیز کی بڑی تعداد تفریح کے لیے پہنچ رہی ہے، جہاں وہ خوشگوار موسم اور پرسکون ماحول سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
 خاص طور پر اس وقت جب سورج کی روشنی پانی پر جھلملاتی ہے، اس کے اطراف موجود جنگلی درخت اور نباتات ماحول کو مزید خوشگوار بنا دیتے ہیں۔

یہ قدرتی جھیلیں علاقے میں مقامی سیاحت کا ایک اہم مرکز بن چکی ہیں، جہاں  وزیٹرز طویل وقت گزارتے ہیں۔ فطرت کے حسین لمحات اور یہاں گزرے وقت کی یادوں کو محفوظ کرتے ہیں۔
علاقے میں بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد سے اس قدرتی ورثے کے تحفظ کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے تاکہ یہ مقام  نجران کے حسن اور اس کے متنوع جغرافیائی خد و خال کی عکاسی کرتا رہے۔

 

شیئر: