Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی تعداد 420.6 ملین سے زیادہ

2016 میں تعداد 183.3 ملین تھی، 129 فیصد اضافہ ہوا ہے( فوٹو: اے ایف پی، ایس پی اے)
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی نے کہا ہے کہ’ 2025 کے دوران مملکت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے مسافروں کی تعداد بڑھ کر 420.6 ملین ہوگئی۔‘
مسافروں کی تعداد 2016 میں 183.3 ملین تھی، 129 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پبلک ٹرانسپورٹ کے عالمی دن کے موقع  پر جو 17 اپریل کو منایا جاتا ہے، یہ سنگ میل اس شعبے کی تیز رفتار ترقی ، معیار زندگی کو بہتر بنانے، ٹریفک کے رش کو کم کرنے اور اخراج میں کمی کے کردار کو اجاگر کرتا ہے۔
ایس پی اے کی رپورٹ میں بتایا گیا 2024 اور 2025 کے درمیان اس شعبے میں 61 فیصد ترقی ریکارڈ کی گئی، جو 2026 کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال اسی مدت کے مقابلے میں 20 فیصد اضافہ ہے۔
یہ اضافہ سٹی بس سروسز توسیع سے ممکن ہوا ہے، جو اب 17 شہروں اور گورنریٹس میں کام کررہی ہے جبکہ 2019 میں سٹی بس سروس چار شہروں تک محدود تھی۔
 2019 اور 2025 کے درمیان ٹیکسی ٹرپس 377 ملین سے تجاوز کرگئے جو 15 فیصد اضافہ ہے، جبکہ رائیڈ ہیلنگ ایپس نے 548 ملین سے زیادہ ٹرپس ریکارڈ کیے جو 64 فیصد بڑھ گئے۔

2025 میں خود کارٹرین سسٹم نے بھی مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جدہ میں کنگ عبداالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرین نے 34 ملین مسافروں کو سہولت فراہم کی، ریاض میں امیرہ نورہ بنت عبدالرحمن یونیورسٹی ٹرین نے 3 ملین سے زیادہ مسافروں کو خدمت فراہم کی۔

 

شیئر: