سعودی ولی عہد سے چینی صدر کا رابطہ، علاقائی کشیدگی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال
سعودی عرب اور چین کے درمیان سٹرٹییجک تعلقات پر بھی بات کی گئی ( فوٹو: عرب نیوز)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے پیر کو چین کے صدر شی جن پنگ نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق دونوں رہنماوں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان سٹرٹیجک تعلقات، تعاون کے موجود شعبوں اور انہیں متعدد شعبوں میں مزید مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
خطے کی صورتحال، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر اس کے سلاتمی اور اقتصادی اثرات پر بات کی گئی۔
دونوں رہنماوں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنےِ، سیکیورٹی اور استحکام بڑھانے کی کوششوں، خصوصا میری ٹائم سکیورٹی اور اس کے اقتصادی اثرات کے ساتھ دنیا کو اس اہم سپلائیز کے اثرات پر بھی بات کی گئی۔
چینی صدر نے آبنائے ہرمز کو نیویگیشن کے لیے کھلا رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
