Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ملائیشیا کے وزیر اعظم سے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی ملاقات

مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے منگل کو کوالالمپور کے صدارتی محل میں رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور مسلم علما کونسل کے سربراہ شیح ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کا خیرمقدم کیا ہے۔
ملاقات کے دوران رابطہ عالم اسلامی کے مشن اور مقاصد سے ہم آہنگ اسلامی اور بین الاقوامی امور پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے کی کوششیں شامل ہیں۔
اس موقع پر مذہبی رہنماوں کی تیسری سمٹ کی تیاریوں پر بھی بات کی گئی، جو مستقبل قریب میں کوالالمپور میں ہونے والی ہے۔
یہ سمٹ، آسیان کونسل آف سکالرز کے چوتھے اجلاس کے ساتھ ہوگی، جو رابطہ عالم اسلامی کی طرف سے پورے خطے میں علمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں شیح ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے کوالالمپور میں ملائیشیا کی مختلف ریاستوں سے تعلق رکھنے والے علما سے بھی ملاقات کی۔ وفد کی سربراہی ملائیشیا کے مفتی اعظم فواز بن فاضل کر رہے تھے۔ 

شیئر: