Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد سے صدر جوزف عون کا رابطہ، لبنان کی صورتحال پر تبادلہ خیال

صدر جوزف نے مملکت کی مسلسل مدد پر سعودی ولی عہد کی تعریف کی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے منگل کو لبنان کے صدر جوزف عون نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران لبنان اور خطے کی صورتحال کے ساتھ سلامتی اور استحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
صدر جوزف عون نے لبنان کے لیے سپورٹ اور مملکت کی مسلسل مدد پر سعودی ولی عہد کی تعریف کی۔
سعودی ولی عہد نے لبنان کی خود مختاری، اس کے وسائل، علاقائی سالمیت اور اتحاد کو برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں میں مملکت کی سپورٹ کا اعادہ کیا۔
یاد رہے واشگٹن کی ثالثی میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان دس روزہ جنگ بندی گزشتہ جمعرات کو عمل میں آئی تھی، تاہم اسرائیلی فورسز سرحد کے ساتھ  پانچ سے دس کلومیٹر اندر تک لبنانی سرزمین پر تعینات ہیں۔
امریکہ کے ایک سرکاری عہدیدار نے کہا ہے کہ امریکہ جمعرات کو واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کرے گا۔

 

شیئر: