سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے جدہ میں اٹلی کے ہم منصب گائیڈو کروسیٹو نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں سعودی عرب اور اٹلی کے درمیان شراکت داری، دونوں ملکوں کے درمیان فوجی اور دفاعی شعبوں میں اسے مزید فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
شہزادہ خالد بن سلمان نے آفیشل ایکس اکاونٹ پر پوسٹ میں لکھا’ ملاقات میں ہم نے سعودی عرب اور اٹلی کے تعلقات کا جائزہ لیا، دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے طریقے تلاش کیے۔‘
Met with @GuidoCrosetto. We reviewed the Saudi-Italian relations and explored ways to strengthen our defense cooperation. We also discussed regional and global developments, including recent events in the region and our shared efforts to promote regional security and stability. pic.twitter.com/EvAoRftY9i
— Khalid bin Salman خالد بن سلمان (@kbsalsaud) April 21, 2026









