Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باہم جڑی ہوئی مراکشی بچیاں شاہ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال منتقل

باہم جڑی ہوئی مراکشی بچیاں سجی اور ضحی اپنے والدین کے ہمراہ مراکش کے شہر کاسابلانکا سے ریاض پہنچ گئیں۔
بچیوں کو ایئرپورٹ سے ہی خصوصی انتظامات کے تحت شاہ عبداللہ سپیشلسٹ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
سبق نیوز کے مطابق بچیوں کو الگ کرنے کے لیے ڈاکٹروں کی ٹیم ان کا تفصیلی طبی معائنہ کرنے کے بعد آپریشن کا آغاز کرے گی۔
مراکش سے مملکت روانگی کے انتظامات کاسا بلانکا (مراکش) میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر سامی الصالح نے کیے۔ انہوں نے نیک تمناؤں کے ساتھ بچیوں اور ان کے والدین کو رخصت کیا۔
دریں اثنا شاہ سلمان ہیومینٹیرین اینڈ ریلیف سینٹر کے نگران اعلٰی ڈاکٹر عبداللہ بن عبدالعزیز الربیعہ نے مملکت کی اعلٰی قیادت کے اس انسان دوست اقدام کوسراہا جو ضرورت مندوں کی مدد کے لیے مملکت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔
 دوسری جانب بچیوں کے والدین نے بھی مملکت کی اعلٰی قیادت کا خصوصی شکریہ ادا کیا جن کے مثالی تعاون اور انسان دوست اقدام کی وجہ سے ان کی بچیوں کے آپریشن کی جلد منظوری اور تمام مراحل کو جلد ممکن بنایا گیا۔

شیئر: