شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جبوتی کے صدر کا مکتوب موصول
اتوار 26 اپریل 2026 18:59
تحریری مکتوب دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ہے ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو جبوتی کے صدر اسماعیل عمر کا ایک تحریری مکتوب موصول ہوا ہے جو دونوں ملکوں کے تعلقات سے متعلق ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی نائب وزیر خارجہ انجینیئر عبدالکریم الخریجی سے اتوار کو ریاض میں جبوتی کے سفیر اور ڈپلومٹیک کور کے ڈین ضیا الدین با مخرمہ نے ملاقات کی اور مکتوب حوالے کیا۔
ملاقات میں سعودی عرب اور جبوتی کے درمیان تعلقات کا جائزہ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
