Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سونے کی قیمت میں اضافہ، پاکستان میں پیر 27 اپریل کو نرخ کیا رہے؟

پاکستان میں پیر کے روز 24 قیراط سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی فی اونس سونے کی قیمت بڑھی۔ تاہم چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر  کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 93 ہزار 962 روپے ہو گئی، جبکہ گزشتہ کاروباری دن اس کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 162 روپے تھی۔
اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 686 روپے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار 492 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 629 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 88 ہزار 215 روپے تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں سونا 8 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 716 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام رہا۔ فی تولہ چاندی 8 ہزار 49 روپے اور 10 گرام چاندی 6 ہزار 900 روپے پر برقرار رہی۔
عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 75.65 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہی۔
 

شیئر: