فالکنری ایونٹس 2026: سعودی فالکنز کلب نے شیڈول کا اعلان کر دیا
فالکنز کی نیلامی یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی فالکنز کلب نے 2026 میں فالکنری ایونٹس کے شیڈول کا اعلان کیا ہے۔ سرگرمیوں کی ایک وسیع رینج ہے، جس کا مقصد قومی ورثے کو فروغ دینا اور انٹرنیشنل فالکنری سینٹر کے طور پر مملکت کی پوزیشن کو مضبوط کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کیلنڈر کا آغاز 5 سے 25 اگست تک انٹرنیشنل فالکن بریڈز کی نیلامی سے ہوگا، جس میں ایلیٹ بریڈرز اور مقامی اور بین الاقوامی فالکن فارمز کی نمائش شامل ہے۔
سعودی فالکنز کلب میں مقامی فالکنز کی نیلامی یکم اکتوبر سے 30 نومبر تک جاری رہے گی۔
سعودی انٹرنیشنل فالکنز اینڈ ہنٹنگ ایگزیبیشن خطے میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی نمائش ہے یکم سے دس اکتوبر تک ریاض کے شمال میں واقع ملہم کلب کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگی، جس میں ثقافت، تفریح، سیاحت اور ماحولیاتی سرگرمیوں کا احاطہ کیا جائے گا۔

الملوح ریس 4 سے 6 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں فالکنزز انعامات اور ٹائٹل کے لیے مقابلہ کریں گے۔
سیزن کا احتتام 17 سے 30 نومبر تک کنگ عبدالعزیز فالکنری فیسٹیول کے ساتھ ہوگا، جس میں 38 ملین ریال سے زیادہ کے انعامات ہیں۔ بعد ازاں 12 سے 28 دسمبر تک فالکنز کلب کپ کا انعقاد ہوگا۔
