Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ابعاد پلیٹ فارم سپیس فوٹوگرافی کے فروغ کے لیے سرگرم

شرکاء فلکیاتی تصاویر کھینچ کر پلیٹ فارم پر اپلوڈ کر سکتے ہیں (فوٹو: سعودی سپیس)
سعودی سپیس ایجنسی نے فلکیاتی فوٹوگرافری کو فروغ دینے، اس شعبے میں عربی مواد کو تقویت دینے، شوقین افراد کو کوسمک فینومینا ڈاکومنٹ کرنے اور خصوصی وژوئل آرکائیو تیار کرنے کے لیے ابعاد پلیٹ فارم کا آغاز کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ پلیٹ فارم فلکیاتی فوٹوگرافی میں عرب ٹیلنٹ کو مختلف حصوں کے ذریعے نمایاں کرتا ہے جن میں ڈِیپ سپیس، سولر سسٹم، سٹار ٹریلز، سپیس اور ہیریٹیج شامل ہیں۔
اس کا مقصد عرب فوٹوگرافروں کے تخلیقی کام کو دکھانا ہے اور اس شعبے میں اُن کی موجودگی کو مضبوط بنانا ہے۔
شرکاء فلکیاتی تصاویر کھینچ کر پلیٹ فارم پر اپلوڈ کر سکتے ہیں۔ اپلوڈ کی جانے والی تصاویر کا جائزہ لے کر انہیں ماہانہ طور پر نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا جبکہ بہترین تصویر کو ایجنسی کے تمام پلیٹ فارمز پر شائع کیا جائے گا۔
یہ اقدام سعودی سپیس ایجنسی کی ان کوششوں کا حصہ ہے جن کا مقصد سائنسی شعور کا فروغ دینا، تخلیق کو سپورٹ کرنا اور سپیس سائنسز میں جدید طریقوں میں کمیونٹی کو شامل کرنا ہے۔    

 

شیئر: