Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی سفیر کی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف سعید المالکی نے بدھ کو پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔
پاکستان کے دفتر خارجہ سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی سفیر اور اسحاق ڈار نے ملاقات کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے فریقین کے درمیان مکالمے اور روابط کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیر اعظم نے سعودی عرب کی حمایت پر شکریہ ادا کیا اور اس سلسلے میں پاکستان کی جاری کوششوں کو سراہا۔
بیان میں کہا گیا کہ دونوں فریقین نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

شیئر: