Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب: نجی شعبے کے ملازمین حج کے لیے کتنی چھٹیاں لے سکتے ہیں؟

ریضہ حج کے لیے دس سے پندرہ دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزارت افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج کی چھٹیوں کے حوالے سے شرائط اور ضوابط کی وضاحت جاری کی ہے۔
وزارت نے کہا کہ ’قانون کے مطابق کارکن کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے دس سے پندرہ دن کی چھٹی کا حق حاصل ہے، جس میں عید الاضحی کی تعطیلات شامل ہیں۔‘
تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کارکن نے اپنے آجر کے پاس ملازمت کے دو سال مکمل کرلیے ہوں۔

وزارت کا کہنا ہے’ کارکنان جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو، وہ اپنی پوری ملازمت کے دوران صرف ایک مرتبہ حج کے لیے چھٹی بمعہ تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں۔‘
وزارت کے مطابق آجر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ بنیاد پر حج کے لیے چھٹی لینے والے کارکنوں کی تعداد کا تعین کرے۔

 

شیئر: