Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایل این جی کی سپلائی کے بعد ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ ختم: وزیر توانائی اویس لغاری

وفاقی وزیر برائے توانائی اويس لغاری نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی لوڈ منیجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا گیا ہے اور صورت حال اب معمول پر آ رہی ہے۔
جمعے کو جاری بیان میں اویس لغاری نے کہا کہ گذشتہ روز ملک کو ایل این جی کی سپلائی موصول ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں پن بجلی کی پیداوار بھی بڑھ کر چھ ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جس سے بجلی کی فراہمی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی مستقبل میں بھی بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور قیمتوں کو قابو میں رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔
انہوں نے وضاحت کی کہ لوگ کہتے ہیں کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگا واٹ ہے اس کے باجود کیوں لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ ملک میں بجلی کی پیداواری صلاحیت 46 ہزار میگاواٹ نہیں بلکہ 32 ہزار میگاواٹ ہے اور اس میں بھی کمی بیشی ہوتی رہتی ہے کیونکہ پانی سے پیدار ہونے والی بجلی کا دارومدار پانی کی فراہمی پر منحصر ہوتا ہے۔

 

شیئر: