رشوت و دیگر الزامات کے تحت 259 افراد سے تحقیقات
انسداد رشوت و بدعنوانی کے لیے نزاھہ کا ادارہ فعال کردار ادا کرتا ہے (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
محکمہ انسداد بدعنوانی ’نزاھہ‘ نے گزشتہ ماہ اپریل 2026 میں رشوت لینے اور دیگر بدعنوانیوں کے شبہ میں 259 افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کیں۔
اخبار 24 کے مطابق رشوت لینے اور سرکاری اختیارات کے ناجائز استعمال کے انسداد کے حوالے سے ادارہ نزاھہ کی تفتیشی ٹیموں نے مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔
نزاھ کی ٹیموں نے 259 مشکوک افراد کو حراست میں لے کر ان سے جامع اندازمیں تحقیقات کرنے کے بعد 97 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ کچھ کو ضمانت پر رہا کیا گیا۔
ادارہ انسداد بدعنوانی نزاھہ کا کہنا تھا کہ جن افراد سے تحقیقات کی گئیں ان کا تعلق محتلف وزارتوں اور سرکاری اداروں سے تھا جن میں وزارتِ داخلہ، دفاع ، صحت ، بلدیات و ہاوسنگ، افرادی قوت و سماجی بہبود آبادی اور وزارت اسلامی امور و دعوت الارشاد شامل تھے۔
خیال رہے انسداد بدعنوانی کے لیے قائم خصوصی ادارہ ’نزاھ ‘ مملکت کے تمام ریجنز اور شہروں میں فعال ہے۔ ادارے کی ٹیمیں اپنے مخصوص انداز میں کام کرتی ہیں، جن کا مقصد رشوت لینے یا اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔