اطالوی کارساز کمپنی فیٹ (Fiat)کی قریباً سات دہائیاں قبل بننے والی گاڑیاں الیکٹرک انجنز پر دوڑیں گی اور اٹلی کی ایک ورکشاپ میں اس پر کام جاری ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ورکشاپ آفشینے جینٹیلے کے مالک گیووینی جینٹیلے کا کہنا ہے کہ کلاسک فیٹ 500 ماڈلز 1957 وار 1975 کے درمیان بننے والے ماڈلز کو 21ویں صدی میں لایا جا رہا ہے۔
اس ورکشاپ کے باہر بڑی تعداد میں پرانی چھوٹی اور زنگ آلود گاڑیوں قطاروں میں کھڑی ہیں اور اپنی باری کی منتظر ہیں۔
مزید پڑھیں
-
1967کی فوکسی 90ہزار پونڈ میں فروختNode ID: 83451
-
بغیر ڈرائیور رُکاوٹیں عبور کرنے والی بی وائی ڈی کی سُپرکارNode ID: 884214
ورکشاپ کے اندر دھات کو کاٹنے کی آواز سنائی دیتی ہیں جبکہ ساتھ ہی ویلڈنگ کی چنکاریاں اٹھتی دکھائی دیتی ہیں۔
کارکن بڑی مستعدی سے کام کر رہے ہیں اور کٹے ہوئے حصوں کو جوڑنے کے بعد ان پر پینٹ کی جاتا ہے، دوبارہ وائرنگ کی جاتی ہے اور پھر وہ لمحہ بھی آن پہنچتا ہے جب ان کے اندر الیکٹرک انجن فٹ کر دیا جاتا ہے۔

گاڑی کے اگلے حصے میں چارجنگ ساکٹ کو فیٹ کے نشان کے پیچھے چھپا کر رکھا جاتا ہے۔
تیار ہونے والی گاڑیوں کو مختلف رنگوں میں پینٹ گیا ہے جبکہ ان میں سے کچھ کنورٹیبل بھی ہیں۔
دوبارہ تیار ہونے والی گاڑیوں کو 40 سے 50 ہزار یوروز میں فروخت کیا جاتا ہے جبکہ کنورٹیبل کی قیمت 80 ہزار یورو تک ہے۔

فیٹ 500 اپنے دور کا ایک آئیکونک ماڈل تھا اور اتنا پسند کیا گیا کہ کمپنی نے اس وقت 42 لاکھ کے قریب گاڑیاں بنائی تھیں۔
یہ گاڑیاں آج بھی پرانی گاڑیوں کے شوقین افراد میں بہت مقبول ہیں اور آج بھی اٹلی کے اندر اور دنیا کے دوسرے ممالک سے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔

فیٹ 500 کے ماڈل کو 2007 میں ری لانچ کیا گیا تھا اور اس میں کچھ نئے فیچر شامل کیے گئے تھے تاہم تب بھی وہ ایندھن کے ذریعے ہی چلتی تھی تاہم اب وہ بجلی پر چلے گی۔













