سمر سیزن 2026: السعودیہ نے آٹھ بین الاقوامی سیاحتی مقامات کا اعلان کر دیا
یہ اقدام السعودیہ کی توسیعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ السعودیہ)
سعودی عرب کی قومی فضائی کمپنی ’السعودیہ‘ نے موسمِ گرما 2026 کے لیے جون سے ستمبر تک خاص سیاحتی مقامات کا اعلان کیا ہے۔
ان میں سلطنتِ عمان کا شہر صلالہ، ترکیہ کے شہر انطالیہ اور بدروم، فرانس کا شہر نیس، یونان کے شہر ایتھنز اور مائیکونوس، مصر کا شہر العلمین، اور ہسپانیہ کا شہر مالاگا شامل ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ان سیاحتی منزلوں کو بہترین وقت اور مؤثر آپریشن کے مطابق شیڈول کیا گیا ہےٓ، جو ایئرلائن کے 100 سے زیادہ مقامات کے نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
ایئرلائن کوشش کرتی ہے کہ مصروف موسم میں مسافروں کی ضروریات اور پسند کو پورا کیا جائے اور ایئرپورٹس پر کام آسانی سے جاری رہے، خاص طور پر جب گرمیوں کا موسم، حج اور عید الاضحیٰ کے رش کے ساتھ ہو۔
یہ اقدام السعودیہ کی توسیعی حکمتِ عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد اپنی بڑھتی ہوئی فضائی بیڑے میں بہترین سرمایہ کاری کے ذریعے مملکت کو مزید بین الاقوامی مقامات سے جوڑنا ہے۔

اس وقت اس کے پاس 149 طیارے ہیں جبکہ آنے والے برسوں میں مزید 116 نئے طیارے شامل کیے جائیں گے۔
اس سے عالمی سطح پر اس کی مسابقتی پوزیشن مضبوط ہوگی جو قومی ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس حکمتِ عملی کے تحت سعودی ایوی ایشن سٹریٹیجی کے اہداف کے مطابق ہے۔
