متحدہ عرب امارات میں فجیرہ آئل انڈسٹری زون پر ایران کے ڈرون حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوگئے۔
فجیرہ میڈیا آفس نے بیان میں کہا’ تینوں زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹریفک معمول پر آ گئی ہےNode ID: 903756
حکام نے تصدیق کی کہ فجیرہ آئل انڈسٹری زون میں ایران کی جانب سے ڈرون حملے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔
فجیرہ سول ڈیفنس کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کی، آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
بیان میں حکام نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں سے گریز کریں اور معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں۔
اس سے قبل اماراتی حکام نے بتایا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے چار میزائلوں کا جواب دیا ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے بیان کہا گیا تھا کہ ان میں سے تین میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں جا گرا۔
— Fujairah Media Office (@FjMediaoffice) May 4, 2026
واضح رہے کہ فجیرہ اس پائپ لائن کا آخری سرا ہے جسے متحدہ عرب امارات ایران کے ساتھ جنگ کے دوران آبنائے ہرمز کے خطرناک راستے سے بچ کر تیل کی ترسیل کے لیے استعمال کرتا رہا ہے۔
پیر کو اماراتی حکام نے شہریوں کے موبائل فونز پر ممکنہ حملے کے حوالے سے نیا ہنگامی الرٹ بھی جاری کیا تھا۔











