Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متحدہ عرب امارات میں فضائی ٹریفک معمول پر آ گئی ہے

متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں فضائی ٹریفک معمول پر واپس آ گئی ہے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
متحدہ عرب امارات کی ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک میں فضائی ٹریفک معمول پر واپس آ گئی ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے وام نے  ہفتے کے روز رپورٹ کیا کہ 28 فروری کو ایران جنگ کے آغاز پر نافذ کیے گئے احتیاطی اقدامات ختم کر دیے گئے جس کے بعد فضائی ٹریفگ معمول پر آگئی ہے۔
جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مزید کہا کہ اس فیصلے سے قبل متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر آپریشنل اور سکیورٹی صورتحال کا جامع جائزہ لیا گیا۔

شیئر: