Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، دو غیر ملکی زخمی: سرکاری میڈیا

چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا، قریبی گھروں میں سے ایک کے شیشے ٹوٹ گئے۔( فوٹو: اے ایف پی)
سلطنت عمان میں آبنائے ہرمز کی ساحلی پٹی کے ساتھ بخا کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو افراد زخمی ہوگئے۔
عرب نیوز نے سرکاری میڈیا کے حوالے سے بتایا ایک سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے’ بخا کے علاقے تیبات میں ایک کمپنی کے ملازمین کے لیے رہائشی کمپاونڈ کو نشانہ بنایا گیا۔‘
’حملے میں دو غیرملکی افراد زخمی ہوئے، چار گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ قریبی گھروں میں سے ایک کے شیشے ٹوٹ گئے۔‘
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا، جب ایران نے اپریل کے اوئل میں ہونے والی نازک جنگ بندی کے بعد ایران پر پہلی مرتبہ حملہ کیا۔
متحدہ عرب امارات پر یہ حملے بظاہر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے آبنائے ہرمز جو عالمی توانائی کےلیے ایک اہم آبی گزر گاہ ہے، کو دوبارہ کھولنے کی حالیہ کوششوں کے ردعمل میں کیے گئے۔
اس سے قبل اماراتی حکام نے بتایا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے ایران سے داغے گئے چار میزائلوں کا جواب دیا ہے۔
اماراتی وزارتِ دفاع کے بیان کہا گیا تھا کہ ان میں سے تین میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ چوتھا میزائل سمندر میں جا گرا۔
جبکہ فجیرہ آئل انڈسٹری زون پر ایران کے ڈرون حملے میں تین انڈین شہری زخمی ہوگئے۔ آئل انڈسٹری زون میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔

 

شیئر: