Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منیٰ میں مزید برقی زینوں کی تنصیب، مجموعی تعداد 74 ہو گئی

مکہ مکرمہ اور مشاعر مقدسہ رائل کمیشن کے ترقیاتی امور کی ذمہ دار کدانہ کمپنی نے رواں سال منیٰ کی وادی میں حجاج کی سہولت کے لیے ترقیاتی منصوبے کے تحت متعدد مقامات پر برقی زینوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق کدانہ ترقیاتی کمپنی کی جانب سے سال ہجری 1445 میں وادی منیٰ کے مختلف مقامات پر اسکیلیٹرز (برقی زینے) کی تنصیب کے پہلے مرحلے کا آغاز کیا گیا تھا۔
کدانہ کمپنی کی جانب سے پہلے مرحلے میں وادی منیٰ کے مختلف مقامات پر 32 برقی زینے نصب کیے، سال 1446 ہجری میں دوسرے مرحلے کے دوران مزید 32 اسکیلیٹرز کی تنصیب عمل میں لائی گئی جبکہ رواں برس 1447 ہجری میں وادی منیٰ کے آٹھ مقامات پر 10 برقی زینوں کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا۔
تینوں مراحل کی تکمیل کے بعد منیٰ کے مختلف مقامات پر نصب برقی زینوں کی مجموعی تعداد 74 ہو گئی ہے جس کا مقصد ازدحام کے وقت حجاج کی آمد ورفت کو آسان بنانا ہے۔

 حجاج وادی منیٰ میں سب سے زیادہ قیام کرتے ہیں (فوٹو: ایکس )

واضح رہے مشاعر مقدسہ میں ایام حج کے دوران حجاج وادی منیٰ میں سب سے زیادہ قیام کرتے ہیں، اس دوران وہ رمی کے لیے تین دن جمرات پل پر جاتے اور وہاں سے واپس اپنے خیموں میں لوٹتے ہیں۔
جمعرات پل کی بالائی منزلوں پر جانے کے لیے مختلف راستوں پر کدانہ ترقیاتی کمپنی کی جانب سے حجاج کی سہولت کے لیے برقی زینوں کے علاوہ لفٹس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

شیئر: