نسک کارڈ کا سلسلہ زیادہ نیا نہیں تاہم اس میں ہر برس جدت پیدا کی جاتی ہے تاکہ عازمین حج کے لیے جامع سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اس ضمن میں سعودی وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے رواں برس جو نسک کارڈ جاری کیا گیا ہے وہ فزیکل اور ڈیجیٹل دونوں صورتوں میں دستیاب ہوگا جس میں مزید جدید سکیورٹی فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حج سیزن 2026: مکہ مکرمہ میں داخلے کے لیے ’نسک‘ کارڈ لازمیNode ID: 902736
-
عازمین حج کے لیے ’نسک‘ ایپلی کیشن اہم کیوں ہے؟Node ID: 903631
وزارت نے رواں برس تمام عازمین حج کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے رہائشی مقامات سے نکلنے سے قبل نسک کارڈ کو ساتھ رکھنا نہ بھولیں۔
نسک کارڈ کے بغیر کسی عازم حج کو مشاعرِ مقدسہ میں جانے کی اجازت نہیں ہوگی، علاوہ ازیں مکہ مکرمہ شہر میں بھی سکیورٹی فورسز کی ٹیمیں کسی بھی عازم حج سے اس کا کارڈ دریافت کرنے کی مجاز ہیں۔
نسک کارڈ وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس (سدایا) کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے جس میں عازمین حج کا مکمل ڈیٹا موجود ہوتا ہے۔

نسک کارڈ میں موجود ’کیوآر‘ کوڈ کو سکین کرتے ہی عازم حج کی مکمل معلومات جن میں ان کی بنیادی ڈیٹا کے علاوہ مکہ مکرمہ میں ان کی قیام گاہ کا ایڈریس، منیٰ اور میدان عرفات میں خیمہ کی مکمل لوکیشن، اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں ان کے قیام کا دورانیہ اور قیام گاہ کی تفصیلات کے ساتھ واپسی کے سفر کی معلومات بھی سسٹم میں فیڈ ہوتی ہیں۔
نسک کارڈ کے فوائد
یہ دیکھا گیا ہے کہ عام طورپر حج سیزن یا حج ایام میں اکثر عازمین حج اپنی قیام گاہ کا راستہ بھول جاتے ہیں۔ نسک کارڈ کے ذریعے عازم حج کو ان کی قیام گاہ کے بارے میں فوری اور مکمل تفصیلات دی جاتی ہیں۔












