Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

العلا کے میدانی حصوں، ریتیلے علاقوں اور ٹیلوں پر ہر طرف ڈیزی کی بہار

ڈیزی نے، جسے گلِ بابونہ بھی کہتے ہیں، آج کل العلا کے میدانی حصوں، ریتیلے علاقوں اور ٹیلوں پر ایسی رنگین تصویر کشی کی ہے جس نے  پورےگورنریٹ کے قدرتی منظر نامے کو دلکشی کے سحر میں جکڑ رکھا ہے۔ اس خوبصورت نظارے سے صحرائی ماحول کی حیاتیاتی رنگا رنگی بھی نمایاں ہو رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ڈیزی کے پھول فروری اور اپریل کے دوران سیزن میں ہونے والی بارشوں کے اختتام پر اپنا رنگ بکھیرتے ہوئے نمودار ہوتے ہیں۔ اِن کی خاص بات وہ سفید پتیاں ہیں جو زرد مرکز کے ارد گرد جھومتی رہتی ہیں۔
یہ پودا قدرتی طور پر پیدا ہونے والے شہد کی پیداوار کے لیے مفید ثابت ہوتا ہے کیونکہ شہد کی مکھیاں اور تتلیاں ڈیزی کی طرف کھنچی چلی آتی ہیں۔
اسے دوا سازی اور روایتی طریقوں سے ادویات بنانے میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
العلا کا رائل کمیشن، ماحولیاتی پائیداری کے مقاصد کے حصول کے لیے، جانوروں کے قدرتی مسکنوں اور موسمی پودوں کی بحالی کی کوششوں میں سرگرداں رہتا ہے۔

شیئر: