Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ بیوٹی شو ’میک اپ، سکن کیئر اور خوشبوؤں‘ کا مرکز

جدہ میں جاری جدہ بیوٹی شو نے سپرڈوم کو میک اپ، سکن کیئر، خوشبوؤں اور صحت و خوبصورتی کی جدید مصنوعات میں تبدیل کر دیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق گزشتہ ہفتے کے آخر میں شروع ہونے والا یہ ایونٹ 10 مئی تک جاری رہے گا۔ اس ایونٹ نے مقامی اور بین الاقوامی برینڈز، انڈسٹری ماہرین اور ابھرتے ہوئے کاروباری افراد کو ایک جگہ جمع کیا ہوا ہے۔
اس ایونٹ سے یہ بات نمایاں ہو رہی ہے کہ مملکت کا بیوٹی سیکٹر صرف کنزیومر مارکیٹ تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اس میں تیزی سے پروڈکشن ہو رہی ہے اور جدید برینڈز سامنے آ رہے ہیں۔
کئی سعودی کاروباری افراد کے لیے یہ ایونٹ تجارتی و کاروباری نمائش نہیں ہے بلکہ اس سے انہیں مصنوعات کو ٹیسٹ کرنے، گاہکوں سے رشتہ بنانے اور مارکیٹ میں آنے والے برینڈز میں اپنے پوزیشن کو بنانے کا موقع مل رہا ہے۔
گلیملی کوسمیٹکس کی بانی اور ابھرتی ہوئی کاروباری شخصیت عبیر الراشد کہتی ہیں کہ ’میں نے ایسا میک اپ پروڈکٹ بنایا ہے جو سعودی ماحول کے مطابق ہے، یہ قدرتی لگتا ہے اور اسے روز استعمال کیا جا سکتا ہے۔‘
عبیر الراشد مزید کہتی ہیں کہ ’میں نے ہر پروڈکٹ میں اجزاء کا بغور معائنہ کیا ہے اور اسے استعمال کرنے کے لیے محفوظ بنایا ہے۔ اس ایونٹ کے ذریعے میں اپنا پیغام دینا چاہتی ہوں اور برینڈ کے متعلق شعور پیدا کرنا چاہتی ہوں کیونکہ میں بیوٹی انڈسٹری میں ابھی نئی آئی ہوں۔‘
دیگر بیوٹی فاؤنڈرز کے لیے اس کاروبار کا سفر ذاتی چیلنجز سے بھرپور رہا ہے جو بعد میں پروڈکٹ کو بنانے میں ڈھل گیا۔

ہیلنز بیوٹی بار کی بانی حوازن سعادہ کہتی ہیں کہ انہوں نے اپنی بیماری کی وجہ سے بیوٹی پروڈکٹس بنانے کا فیصلہ کیا۔
حوازن سعادہ کہتی ہیں کہ ’2019 میں نے آنکھوں کے لیشز بنائے جن کا مقصد قدرتی خوبصورتی کو سادہ طریقے سے بڑھانا تھا۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’2023 میں میری آنکھوں کے اردگرد ایگزائما کی بیماری ہوگئی جس نے مجھے میرے کام کے بارے میں دوبارہ سے سوچنے پر مجبور کیا۔ رکنے کے بجائے میں نے حل نکالنا شروع کیا۔‘
انہوں نے حساس آنکھوں کے لیے ایسے لیشز تیار کیے جنہیں جلدی لگایا جا سکتا ہے اور یہ زیادہ قدرتی نعم البدل ہے جسے انہوں نے ’دی میجک باکس‘ کا نام دیا ہے۔

وہ کہتی ہیں کہ ’جدہ بیوٹی وِیک مجھے خواتین سے براہ راست بات کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے جس سے میں ان کی ضروریات سمجھ سکتی ہوں اور اپنا برینڈ بڑھا سکتی ہوں۔‘
نمائش میں کلین بیوٹی اور اجزاء کی شفافیت کا رحجان بھی کافی مضبوط نظر آیا جس سے مملکت میں کنزیومر کی امیدوں میں تبدیلی کی عکاسی ہوئی۔
اثمد میک اپ کی مالک سعودی کاروباری شخصیت مے شیبا کہتی ہیں کہ ’ہم خالص اور کلین بیوٹی پروڈکٹس کی ورائٹی فراہم کرتے ہیں جن کا مقصد محفوظ اجزاء، کینسر پیدا کرنے والے اجزاء اور زہریلے مادوں سے پاک پروڈکٹ بنانا ہے۔ جو بچوں اور حاملہ خواتین کے لیے بھی موزوں ہوں۔‘
وہ کہتی ہیں کہ ’آپ نیل پولش جیسی پروڈکٹس میں فرق دیکھ سکتے ہیں جن کے روایتی فارمولے میں 20 فیصد زہریلے اجزاء ہوتے ہیں لیکن ہماری پروڈکٹ میں ان کی تعداد صفر ہے۔‘
وہ مزید کہتی ہیں کہ ’ہم ایونٹ میں دوسری مرتبہ شریک ہو رہے ہیں اور ہم کلین بیوٹی کے بارے میں شعور فراہم کرنا چاہتے ہیں اور لوگوں کو زہریلی مصنوعات سے دور کرنا چاہتے ہیں۔‘
انوویشن صرف کوسمیٹکس تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ یہ خوشبوؤں اور ٹیکنالوجی میں بھی شامل ہے۔ دبئی اور کویت سے آئے پرفیومر نے خوشبو کے لیے ڈیٹا سے بھرپور کام لیا جس سے گاہکوں کی ترجیحات کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے جوڑا گیا۔
شوزوفرینیا کے بانی اور مینیجر ملہام سلطان کہتے ہیں کہ ’ہم منفرد انداز میں پرفیوم بنانے کے طریقے سے اپنی کسٹمر بیس کو تیار کر رہے ہیں۔‘
وہ کہتے ہیں کہ ’ہم لوگوں سے پوچھتے ہیں کہ انہیں کیسی خوشبو پسند ہے، پھر ہم ڈیٹا لیتے ہیں اور پھر اے آئی کا استعمال کر کے رپورٹ بناتے ہیں۔ ہمارے منافع کا کچھ حصہ شیزوفرینیا کے مریضوں کو بھی جاتا ہے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم دوسری مرتبہ بیوٹی ویک میں حصہ لے رہے ہیں۔ پچھلا سال کامیاب رہا اور ہم اس سال زیادہ گاہکوں تک رسائی حاصل کرنے کی امید کر رہے ہیں۔‘
نمائش کے فلور پر آنے والے افراد نے میک اپ، نیلز، ہیئرسٹائلنگ، ورکشاپس اور پروفیشنلز اور میک اپ کے دلدادہ افراد کے درمیان بات چیت کو بھی دیکھا۔
بیوٹی کلینکس اور سیلونز نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے نئے کلائنٹس تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ سکن کیئر اور بالوں کی حفاظت سے لے کر لیزر پروسیجر اور انجیکٹیبلز تک کی ٹریٹمنٹ کے لیے پروموشنل پیکجز بھی جاری کیے گئے۔
روا سیلون کی مالک ندا خالد کے مطابق ایونٹ کے ذریعے کاروبار کو زیادہ عوام تک پھیلانے میں مدد ملتی ہے۔

نمائش میں کلین بیوٹی اور اجزاء کی شفافیت کا رحجان بھی کافی مضبوط نظر آیا (فوٹو: عرب نیوز)

وہ کہتی ہیں کہ ’ہمارے سیلون پر بہت سے کلائنٹس آ رہے ہیں لیکن اس پلیٹ فارم سے ہمیں نئے گاہک مل رہے ہیں اور ہم اپنی آفرز اور ڈسکاؤنٹس کو پروموٹ کر رہے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم سیلون سروس کی رینج دے رہے ہیں اور یہاں آنے والے افراد کو ہم دعوت دے رہے ہیں کہ وہ وِیل کو گھما کر اپنی قسمت آزمائیں اور مفت ہیئرکٹ، سکیلپ ڈیٹوکس ٹریٹمنٹ، ہربل مینی کیور اور پیڈی کیور، کورین ہیڈ سپا اور 100 ریال تک کے گفٹ ووچر جیتیں۔‘

 

شیئر: