Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر اور اردن کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

حطے کی صورتحال اور اس حوالے سے کوششوں پر بات کی گئی ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے منگل کو اردن کے نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور قطر کے وزیر اعظم  و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی اور اردنی وزرائے خارجہ نے رابطے کے دوران خطے کی صورتحال، اس حوالے سے کوششوں کے ساتھ دو طرفہ رابطوں اور مشاورت جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان اور قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ نے خطے کی صورتحال، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کے حوالے سے کوششوں پر بات کی۔ دو طرفہ رابطوں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

 

شیئر: