Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی و پاکستانی وزرائے صنعت کا ورچوئل اجلاس، تعاون پر غور

متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی (فوٹو، ایس پی اے)
وزیر صنعت و معدنی وسائل بندرابراھیم الخریف نے پاکستانی وزیر صنعت ہارون اخترخان اور وزیر موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی کوآرڈینیشن مصدق مسعود ملک کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کی۔
سعودی خبررساں ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق ورچوئل میٹنگ میں دونوں ممالک کے مابین صنعتی تعاون میں اضافے اور متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے حوالے سے مفید گفتگو ہوئی۔
اجلاس میں مملکت اوراسلامی جمہوریہ پاکستان کے درمیان تاریخی تعلقات کی مضبوطی اور دوطرفہ گہرے اقتصادی تعلقات کو سراہا گیا، علاوہ ازیں دوطرفہ صنعتی تعاون کو بڑھانے اورمتعدد شعبوں میں تجربات کے تبادلے کے حوالے سے بھی موجود مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دوطرفہ اجلاس میں دونوں ممالک کے برآمد گنندگان کو درپیش نمایاں چیلنجز اور برآمدات کو محفوظ بنانے کے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، جس کا مقصد سعودی اور پاکستانی اشیا کے تبادلے کے عمل کو مستحکم بنانا تھا۔
میٹنگ میں سعودی عرب کی جانب سے نائب وزیر صنعت و معدنی وسائل برائے امور صنعت انجینئرخلیل ابراہیم بن سلمہ، سعودی ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سی ای او انجینئربدر بن سلمان الحربش جبکہ پاکستان کی جانب سے پرائیویٹ انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کے اراکین بھی موجود تھے۔

شیئر: