سردار محمد یوسف کی مشاعر مقدسہ کے مقامات کا دورہ اور عازمین حج سے ملاقات
سردار محمد یوسف کی مشاعر مقدسہ کے مقامات کا دورہ اور عازمین حج سے ملاقات
بدھ 20 مئی 2026 16:52
مکہ مکرمہ میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے پاکستانی عازمین حج سے ملاقات کی اور ان سے حج انتظامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
بدھ کو وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے عازمین سے رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔
اس موقع پر عازمین نے وزارتِ مذہبی امور اورپاکستان حج مشن کی جانب سے کیے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
وفاقی وزیر نے رہائش، کھانے اور ٹرانسپورٹ سمیت دیگر سہولیات کے بارے میں دریافت کیا (فوٹو وزارتِ مذہبی امور)
عازمین نے خصوصاً رہائش، سفری سہولیات اور کھانے کے بہترین انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ اس برس انہیں بہتراورمعیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر سردار محمد یوسف نے کہا کہ حجاجِ کرام کی خدمت حکومتِ پاکستان کی اولین ترجیح ہے اور ان کی سہولت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔