Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اس سال خطبہ حج کا ترجمہ اردو سمیت 35 زبانوں میں نشر کیا جائے گا

خطبہ حج کے پیغام کو دنیا بھر تک کے مسلمانوں تک پہنچایا جائے گا ( فوٹو: ایس پی اے)
مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی مذہبی امور کی جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ’ اس سال خطبہ حج کا ترجمہ 35 زبانوں میں کیا جائے گا، اسے ڈیجیٹل پلیٹ فارم اور منسلک چینلز کے ذریعے نشر کیا جائے گا۔‘
ایس پی اے کے مطابق ان کوششوں کا مقصد خطبہ حج کے پیغام کو دنیا بھر تک کے مسلمانوں تک پہنچانا اور اسلام کے اعتدال پسندی کے پیغام کو فروغ دینا ہے۔
مذہبی امور کی جنرل اتھارٹی کے سربراہ شیخ عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ’ یہ اقدام اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے سعودی عرب کی عزم کی عکاسی اور قیادت کی جانب سے زائرین کی دیکھ بھال کو اجاگر کرتا ہے۔‘
’یہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے جج سیزن کے عالمی اثرات کو بھی زیادہ سے زیادہ کرنے میں مدد دیتا ہے۔‘
انہوں نے کہا ’خطبہ حج کے ترجمے کا منصوبہ اتھارٹی کے اہم اقدامات میں سے ایک ہے، جو برسوں کے تجربے پر مبنی ہے اور دنیا کی متعدد زبانوں میں دینی مواد کو بہتر بنانے میں معاون ہے۔‘
انہوں نے یہ بھی کہا کہ’ یہ اقدام غیر عربی بولنے ولے مسلمانوں کو خطے کے روحانی اور انسانی پیغامات سے فائدہ اٹھانے کے قابل بناتا ہے۔‘
شیخ السدیس نے بتایا’اتھارٹی نے اپنی تیکنیکی اور میڈیا صلاحیتوں کے ساتھ خصوصی ٹیموں کو متحرک کیا ہے تاکہ خطبہ اعلی پروفیشنل مہارت اور معیار کے ساتھ عالمی سطح پر وسیع سامعین تک پہنچ سکے۔‘
یاد رہے میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے خطبہ حج کو براہ راست نشر کیا جائے گا جس سے تقریبا 5 ملین افراد مستفیض ہوں گے۔
 حج 2026 میں مسجد نبوی کے امام  و خطیب شیخ  ڈاکٹر علی الحذیفی منگل 26 مئی کو مسجد نمرہ میں خطبہ حج دیں گے۔

 

شیئر: