Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ اور مدینہ کی شاہراہوں پر موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی

زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی رہے گا (فوٹو: ایس پی اے)
محکمۂ موسمیات نے مدینہ، مکہ اور مقدس مقامات کو ملانے والی شاہراہوں پر دن کے وقت موسم خشک اور شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ کم سے کم 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جبکہ نمی 29 فیصد رہے گی اور کھلے مقامات پر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
سینٹر نے عازمین اور مسافروں سے گزارش کی ہے کہ سفر پر روانہ ہونے سے قبل اپنی گاڑیوں کی تیاری مکمل کریں، حفاظتی تدابیر پر عمل کریں اور بھرپور مقدار میں پانی پیئں۔

 

شیئر: