Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدانِ عرفات میں حاجی کو دل کا دورہ، ایئر ایمبولینس کے ذریعے ریکارڈ وقت میں ہسپتال منتقل

وزارتِ دفاع کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے ہیلتھ سروسز کے تحت کام کرنے والا ایئر میڈیکل ایویکویشن شعبہ اس سال کے حج سیزن میں چار مکمل طور پر لیس طیاروں کے ساتھ شریک ہے جو حجاج کرام کو جدید ایمرجنسی طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وقف ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر مشاعرِ مقدسہ میں موجود فیلڈ ہسپتالوں، طبی مراکز اور ایمبولینس یونٹس کے ساتھ براہِ راست رابطے میں کام کرتے ہیں تاکہ فوری ردِعمل کو یقینی بنایا جا سکے اور بروقت اہم طبی امداد فراہم کی جا سکے۔
سعودی عرب عازمین حج کی بہتر دیکھ بھال اور انہیں مثالی صحت کی خدمات فراہم کرنے کے حوالے سے عالمی سطح پر رول ماڈل ہے۔
سعودی عرب نے حج 2026 کے دوران حجاج کو فراہم کی جانے والی طبی سہولتوں میں اضافہ کیا ہے۔
وزارت دفاع  کی ایئرایمبولینس نے میدان عرفات میں دل کا پڑنے پر ایک 70 سالہ حاجی کو مشرقی عرفات ہسپتال سے مکہ کے کنگ عبداللہ میڈیکل سٹی ہسپتال ریکارڈ وقت میں منتقل کیا جہاں انہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔
ایئر میڈیکل ایویکویشن کا یہ بیڑا وزارتِ دفاع کے زیرِ انتظام مربوط صحت کے نظام کے تحت جدید طبی منتقلی کی سہولیات کو یقینی بنانے کے لیے مملکت کے اندر اور باہر مریضوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

شیئر: