Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے قبرص میں انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بھی بات کی گئی۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے بدھ کو قبرص میں انڈین ہم منصب ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر نے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق یورپی کونسل برائے خارجہ امور کے غیر رسمی اجلاس کے موقع پر یہ ملاقات کی گئی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور انڈیا کے درمیان دو طرفہ تعلقات، انہیں مضبوط بنانے اور ترقی دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال بھی بات کی گئی۔
اس موقع پر قبرص میں سعودی سفیر فواز بن عبدالرحمن الشبیلی بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان یورپی کونسل برائے خارجہ امور کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کے لیے قبرص میں ہیں۔
 شہزادہ فیصل بن فرحان قبرص کے شہر لیما سول میں ہونے والے اجلاس کے دوران ملاقاتوں میں کئی علاقائی اور بین الاقوامی امور بات کریں گے۔

 

شیئر: