Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سلسلے میں سعودی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ آسٹن میں جاری

سیشن کا آغاز وارم اپ ایکسرسائز سے ہوا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم نے منگل کی شام آسٹن میں قائم اپنے ٹریننگ کیمپ میں فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے اپنی تیاریاں جاری رکھیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ سیشن ان کے ٹریننگ پروگرام کے چوتھے اور آخری مرحلے کا حصے ہے۔
کھلاڑیوں نے ہیڈ کوچ گیورگوس ڈونس کی زیرنگرانی ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔
سیشن کا آغاز وارم اپ ایکسرسائز سے ہوا جس کے بعد پوزیشن ڈرلز اور ٹیکٹیکل ورک پر کام کیا گیا اور آخر میں سیٹ پِیس ٹریننگ کی گئی۔
سعودی ٹیم بدھ کو بھی اپنی ٹریننگ جاری رکھے گی۔

 

شیئر: