’مدینہ پارکنگ پروجیکٹ‘ کا آغاز، پہلے مرحلے میں سہولت مفت ہوگی
نصوبے کا دائرہ مرحلہ وار دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔( فوٹو: ایس پی اے)
مدینہ میونسپلٹی نے ٹریفک کی روانی اور پبلک پارکنگ کے استعمال کی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے ’مدینہ منورہ پارکنگ پروجیکٹ‘ کا آغاز کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق اس اقدام کا مقصد اہم تجارتی اور زیادہ مصروف علاقوں میں پارکنگ کو سمارٹ تیکنیکی سلووشنز کے ذریعے منظم کرنا ہے۔
اس سے مقامات تک رسائی کو آسان بنانے کے ساتھ پارکنگ تلاش کرنے کے وقت کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ رہائشیوں اور وزیٹرز دونوں کو فائدہ ہوگا۔
یہ اقدام معیار زندگی اور شہری ترقی کے وسیع تر اہداف سے ہم آہنگ ہے، جس کے تحت پارکنگ کے طریقہ کار کو منظم کیا جائے گا، بے قاعدہ پارکنگ میں کمی لائی جائے گی اور سڑکوں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں یہ سہولت مفت فراہم کی گئی ہے۔ پارکنگ منصوبے کا دائرہ مرحلہ وار دیگر علاقوں تک بھی پھیلایا جائے گا۔
منصوبے کے دیگر مراحل مکمل ہونے کے بعد پارکنگ ٹکٹ کے لیے فیس کی ادائیگی کے لیے مختلف چینلز استعمال کیے جائیں گے، جن کا طریقہ کار بھی انتہائی سادہ اور آسان ہو گا۔

میونسپلٹی کا کہنا ہے’ شہری اور رہائشی اس منصوبے کی اپ ڈیٹ اور خدمات سے متعلق معلومات حاصل کرنے کے لیے اس کے سرکاری اکاونٹس کو فالو کریں۔‘
