مدینہ منورہ: ’محفوظ سفر‘ مہم کے تحت حجاج میں چھتریاں تقسیم
مدینہ منورہ: ’محفوظ سفر‘ مہم کے تحت حجاج میں چھتریاں تقسیم
جمعہ 5 جون 2026 19:03
طبی ادارے کے رضاکاروں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
مدینہ منورہ میں امورصحت کی فیلڈ ٹیموں کی جانب سے ’محفوظ سفر‘ کے عنوان سے حجاج کی خدمت کے لیے مہم کا آغاز کیا ہے۔
سبق نیوز کے مطابق محفوظ سفر کے عنوان سے شروع کی جانے والی مہم میں حجاج کرام کو دھوپ سے بچانے کےلیے چھتریاں، واٹرسپرے کی بوتل اور مصنوعی طبی برف کی تھیلیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔
طبی اداروں کے رضاکارٹیمیں جن میں خواتین بھی شامل ہیں مسجد نبوی الشریف کو جانے والے راستوں پر موجود ہوتی ہیں جو وہاں آنے والے حجاج کو گرمی سے بچاو کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایت کرنے کے ساتھ ان میں چھتریاں وغیرہ تقسیم کرتی ہیں۔
شروع کیے جانے والے اقدام کا مقصد حجاج کو شدید گرمی کے باعث ہونے والی تھکن ، لو لگنے کے خطرات سے بچاو اور انکی صحت و سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔
مذکورہ سرگرمیاں حج سیزن کے دوران مدینہ منورہ ہیلتھ کلسٹر کے زیر اہتمام جاری آگاہی اور احتیاطی پروگرامز کا حصہ ہیں، جن کے ذریعے مختلف ذرائع سے صحت سے متعلق رہنمائی بھی فراہم کی جارہی ہے۔
گرمی سے محفوظ رکھنے کے احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے(فوٹو، ایکس)
ان اقدامات سے حجاج کے سفر کے تجربے کو بہتر بنانے اور انہیں جامع طبی خدمات فراہم کرنے میں بھی مدد مل رہی ہے۔ ’محفوظ سفر‘ مہم کا مقصد حجاج میں صحت سے متعلق شعور کو اجاگر کرنا اور انہیں ایسے احتیاطی طرز عمل اپنانے کی ترغیب دینا ہے جو شدید گرمی میں انہیں محفوظ رہنے میں معاون ثابت ہوں۔
مہم مدینہ منورہ طبی اداروں کی جانب سے رحمان کے مہمانوں کی خدمت کے عزم کی عکاس ہے ، جس کے تحت صحت و آگاہی سے متعلق خدمات فراہم کرکے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے اور حجاج کے مجموعی تجربے کو مزید خوشگوار بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔