سعودی عرب سمیت اوپیک پلس ملکوں کا جولائی کے لیے تیل کی پیداوار بڑھانے کا اعلان
اوپیک پلس ممالک کا اگلا اجلاس 5 جولائی 2026 کو ہوگا۔ ( فوٹو: روئٹرز)
اوپیک پلس کے سات رُکن ممالک سعودی عرب، روس، عراق، کویت، قازقستان، الجزائر اور عمان، جنہوں نے اپریل اور نومبر 2023 میں اضافی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹس کا اعلان کیا تھا، نے اتوار 7 جون کو ورچوئل اجلاس منعقد کیا تاکہ عالمی تیل کی مارکیٹ کے حالات اور آئندہ کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے۔
تیل کی مارکیٹ کے استحکام کے لیے اپنی مشترکہ وابستگی کے تحت اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت پیداوار میں یومیہ ایک لاکھ 88 ہزار بیرل ایڈجسٹمنٹ نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ ایڈجسٹمنٹ، جولائی 2026 میں نافذ العمل ہوگی۔ اپریل 2023 میں اعلان کردہ اضافی رضاکارانہ اقدامات کو مارکیٹ کی تبدیل ہوتی ہوئی صورتِ حال کے مطابق جزوی یا مکمل طور پر بتدریج واپس بھی لیا جا سکتا ہے۔
اجلاس میں تیل کی مارکیٹ کی صورتِ حال کی قریبی نگرانی اور اس کا جائزہ لینے کا عمل جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
مارکیٹ کے استحکام برقرار رکھنے کی اپنی کوششوں کے تحت محتاط حکمتِ عملی اختیار کرنے اور مکمل لچک برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا، تاکہ ضرورت پڑنے پر پیداوار میں اضافے، وقفے یا کمی کے عمل کو روکا یا واپس بھی کیا جا سکے، جن میں نومبر 2023 میں کیے گئے رضاکارانہ اقدامات کی واپسی شامل ہے۔

اوپیک پلس کے ممالک نے یہ بھی کہا کہ اس اقدام سے شریک ممالک کو تلافی کی کوششوں کو تیز کرنے کا موقع ملے گا۔
انہوں نے تعاون کے اعلامیے کی مکمل پاسداری کے عزم کا اعادہ کیا، جس میں اضافی رضاکارانہ پیداوار ایڈجسٹمنٹ شامل ہیں، جس کی نگرانی مشترکہ وزارتی مانیٹرنگ کمیٹی کرے گی۔
ان ممالک نے یہ تصدیق بھی کی کہ وہ جنوری 2024 کے بعد ہونے والی کسی بھی زائد پیداوار کی مکمل تلافی کریں گے۔
اوپیک پلس کے ممالک مارکیٹ کی صورتِ حال، معاہدے کی پابندی، اور تلافی کے عمل کا جائزہ لینے کے لیے ہر ماہ اجلاس کا انعقاد کریں گے۔ ان ممالک کا اگلا اجلاس 5 جولائی 2026 کو ہوگا۔
