Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پرنس سلطان ایئر بیس پر حملے کی تردید: ترجمان وزارت دفاع

الخرج کمشنری میں انتباہی سائرن کو فعال کرنا احتیاطی اقدام تھا،(فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت دفاع کے سرکاری ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے الخرج میں پرنس سلطان ایئر بیس کو نشانہ بنائے جانے کی تردید کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ترجمان نے کہا’ پیر کی صبح الخرج کشمنری میں رہائشی افراد کو ایک مْختصر انتباہ جاری کیا تھا، جسے چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا۔‘
’الخرج کمشنری میں بجنے والا انتباہی سائرن ایک احتیاطی اقدام تھا، جو یمن سے ایک بیلسٹک میزائل داغے جانے کے بعد کیا گیا، جو سرحد کے قریب راڈار سے غائب ہو گیا۔‘
ترجمان نے کہا کہ ’ تحقیقات کے نتائج سے معلوم ہوا کہ میزائل ایک علاقائی ملک کی جانب سے داغا گیا تھا۔ بیلسٹک میزائل تیکنیکی وجوہ کی بنا پر ناکام ہو کر راستے سے ہٹ گیا۔‘
ترجمان نے کہا کہ’ بیلسٹک میزائل سعودی، یمن سرحد کے قریب ایک خالی علاقے میں جا گرا۔‘
علاوہ ازیں سعودی سول ڈیفینس نے پیر کی صبح الخرج کمشنری کے لیے نیشنل ارلی وارننگ پلیٹ فارم سے ایک مختصر انتباہ جاری کیا، بعد ازاں الرٹ ختم کر دیا گیا۔
یہ صورتحال ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد سامنے آئی، جب دونوں ملکوں نے ایکدوسرے پر حملے کیے جس سے نازک جنگ بندی کو خطرہ لاحق ہوگیا۔

 

شیئر: