Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الباحہ میں بارش اور ژالہ باری، وادیوں کی قدرتی خوبصورتی میں اضافہ

مختلف مقامات پر پانی کے تالاب اور قدرتی ذخائر بھی بن گئے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
الباحہ ریجن اور اس کی کمشنریوں میں ہونے والی بارش نے وادیوں اور گھاٹیوں کو نئی زندگی دی ہے جبکہ ہر طرف سبزہ ہی سبزہ ہے۔
بارش سے الباحہ شہر اور اس کے نواحی علاقوں میں ہریالی نکھر کر سامنے آئی ہے۔
ایس پی اے  کے مطابق بعض مقامات پر بارش کے ساتھ  ہونے والی ژالہ باری سے زمین سفیدی مائل دکھائی دینے لگی اور پہاڑی علاقہ دلکش منظر پیش کرنے لگا، جبکہ درختوں کے دھلے پتوں اور سبزے نے وادی کو انتہائی خوبصورت بنا دیا ہے۔
مقامی شہریوں اور تفریح کے متلاشی افراد نے خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کے لیے باغات اور پارکوں کا رخ کیا۔

بارش کے بعد جمع ہونے والے پانی نے دیہات اور سیڑھی دار کھیتوں کے درمیان بہنے والے ندی نالوں اور وادیوں میں روانی پیدا کر دی ہے۔
مختلف مقامات پر پانی کے تالاب اور قدرتی ذخائر بھی بن گئے ہیں جس نے قدرتی مناظر کی دلکشی میں اضافہ کر دیا ہے۔

یہ قدرتی مناظر یہاں کے سیاحتی مقامات، پارکوں اور دیہی مقامات کی کشش کو بڑھاتے ہیں۔ الباحہ، مملکت بھر سے آنے والے سیاحوں کے لیے موسم گرما کی ایک نمایاں منزل بن گیا ہے۔
موسمی بارش علاقے کے قدرتی وسائل کے فروغ کے لیے بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

یہ بارشیں وادیوں اور گھاٹیوں کو پانی فراہم کرنے، زرعی ماحول کو بہتر بنانے اور قدرتی وسائل کو تقویت دینے کے ساتھ ساتھ سیاحتی تجربے کو بھی مزید خوشگوار بناتی ہیں۔
سرسبز پہاڑوں اور وادیوں، دھند اور بارش کے دلکش مناظر کے باعث الباحہ موسم گرما کی سیاحتی منزل کے طور پر اپنی شناخت کو مضبوط کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔

 

شیئر: